ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو کمتر نہ سمجھا جائے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن (International Albinism Awareness Day) پر اپنے پیغام میں کہا کہ البینزم کمزوری نہیں، محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں۔ عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دودھ کی دکان پر کام کرنے والے بچے کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتی، پھر کیا ہوا؟ افسوسناک انکشاف
مساوات اور احترام کی ضرورت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد، ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔ البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا۔
حکومت کے اقدامات
حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرنا ضروری ہے.