ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ بعض لوگوں سے جو خطرہ محسوس کر رہے ہیں وہ نہ کریں زائچہ بتا رہا ہے کہ انشاءاللہ کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ آپ بالکل بے فکر ہو جائیں اور اپنے مقصد کی طرف بڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے طیاروں نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزاز جیت لیے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو آج بڑا اچھا لگے گا جس دن وہ خبر مل جائے گی جس کیلئے کافی دنوں سے پریشان تھے اور مالی طور پر بھی بڑا مسئلہ حل ہونے کا بہت امکان ہے۔ زیادہ فکر مند بالکل نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا ایران کیساتھ تجارت کرنیوالے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کچھ معاملات بڑے ہی غور طلب ہیں جن کیلئے شاید بڑے اہم فیصلے لینے پڑیں اور جو لوگ وقت پر قدم اٹھا لیں گے وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ دیر مت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی حکومت نے انگلینڈ کی یونیورسٹیز کی ٹیوشن فیس میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپکو غیبی انداز سے جو مددمل رہی ہے اس کا شاید سوچا بھی نہ تھا۔ جو بھی پریشانیاں چل رہی ہیں وہ اب خاتمے کے قریب ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آج ہی سکون آجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے لیڈر کے بارے میں اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرو گے تو آپ کو تھپڑ ہی پڑے گا، ایم پی اے خالد نثار ڈوگر
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو معاملات ہاتھوں سے نکل چکے تھے اب دوبارہ قابو میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔ آپ کیلئے یہ سب سے بڑی خبر ہے۔ پریشان ہونا اب بند ہے۔ آج دوپہر کے بعد ہی اچھی خبر آ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو سونے کی کان ریکو ڈک کیلئے 5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی پیشکش
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صبح ہی ایک ایسی خبر مل سکتی ہے جس سے سارا دن اچھا ہو جائے گا۔ خاص طور پر مالی معاملات کے حوالے سے صورتحال اب بہتری کی جانب جا رہے ہیں جس سے مشکل کم ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ: غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 18 افغان مہاجرین گرفتار
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آج ایک پرانے مسئلے سے نکلنے کی خبر ملے گی اور جو لوگ اولاد کے حوالے سے کوئی فیصلہ کر رہے ہیں، وہ جلد بازی نہ کریں۔ ابھی بہت سے معاملات پر غور ضروری بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے، 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جب اللہ پاک کا ذکر کرنا اپنے اوپر واجب کر لیں گے تو بحکم اللہ مشکلات بھی آپ سے دور رہیں گی۔ جو لوگ ناجائز راستے پر ہیں، فوری توبہ کر کے آج ہی واپسی کا راستہ پکڑلیں۔
یہ بھی پڑھیں: نابینا نجومی بابا وانگا کی 2026 کے لیے کی جانے والی بڑی پیشگوئیاں سامنے آگئیں
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک طرف سے سخت بدنظری ہے اور اسکی وجہ سے آپ کافی مشکلات میں آرہے ہیں۔ نظر اتاریں اور چند دن لگاتار دو بھوکوں کو کھانا بھی کھلائیں تاکہ سختی سے نکل بھی سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی، گالی دینا جرم قرار
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صدقہ دیں اور اپنے معاملات ٹھیک کریں۔ ہر دوسرے دن پٹری سے اتر جاتے ہیں اور خود کیلئے بھی مشکلات پیدا کر لیتے ہیں۔ اس طرح تو آگے بڑھنے میں مشکل ہو گی، اپنی فوری اصلاح کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2کروڑ30لاکھ ڈالر موصول
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج ایک اچھا دن ثابت ہو سکتا ہے۔ کافی دنوں سے آپکا ستارہ مشکل میں پھنسا ہوا تھا، مگر اب ریلیف مل رہا ہے۔ آپکو آج سے ہی اپنے بارے میں بہتری کی خبریں ملنا شروع ہونگی۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنا صدقہ لازمی دیں۔ مخالفین کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کچھ آپ چھوٹی موٹی باتوں پر غصہ بھی کر رہے ہیں۔ اس وقت ایسا کرنا کسی بڑے جھگڑے کی طرف لے کر جا سکتا ہے، خیال کریں۔








