قطری وزیرِ اعظم کا ایرانی وزیرِ خارجہ سے رابطہ

قطر اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر کے وزیرِ اعظم نے ایرانی وزیرِ خارجہ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ ’’جنگ‘‘ کے مطابق دوحہ سے جاری اعلامیے کے مطابق قطری وزیرِ اعظم نے کہا کہ قطر اپنے بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں سے مل کر ایران پر جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے کام کرے گا۔
قطر کی مذمت
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق قطر کے وزیرِ اعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔