اسلام آباد میں قتل کی گئی ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر کا قتل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں قتل کی گئی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کی شناخت کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑیوں پر پاکستان کے خلاف بولنے کے لیے دباؤ ہوتا ہے: شاہد آفریدی
ملزم کی شناخت کا عمل
اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات کو اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران شناخت کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کا عمل ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
جسمانی ریمانڈ کی درخواست
پولیس کے مطابق شناخت پریڈ کے بعد ملزم عمر حیات کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جائے گی اور ملزم سے آلہ قتل سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرنے کے لیے عدالت سے ریمانڈ مانگا جائے گا۔
واقعہ کی تفصیلات
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔








