سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا

سیمنٹ کی قیمتوں کا حالیہ جائزہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مہنگا ہوگیا

شمالی شہروں میں قیمتوں میں کمی

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 12 جون 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1395 روپے ریکارڈ کی گئی، جو 4 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ قیمت 1399 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سٹرکیں بحال، پنجاب خوشحال پروگرام کے حوالے سے وزیر تعمیرات و مواصلات نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

جنوبی شہروں میں معمولی اضافہ

رپورٹ کے مطابق جنوبی شہروں میں 12 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی، جو کہ گزشتہ ہفتے یعنی 4 جون کے مقابلے میں 0.29 فیصد زیادہ ہے۔ چار جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1437 روپے رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1,380 روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کہیں تمہارا بیپر نہ پھٹ جائے: وہ ‘دھمکی آمیز’ جملہ جس پر سی این این کو مہدی حسن سے معافی مانگنی پڑی

مختلف شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمتیں

راولپنڈی 1,363 روپے، گوجرانوالہ 1,440 روپے، سیالکوٹ 1,400 روپے، لاہور: 1435 روپے، فیصل آباد 170 روپے، سرگودھا 1,382 روپے، ملتان 1,416 روپے، بہاولپور 1,400 روپے اور پشاور میں 1,350 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی اور دیگر جنوبی شہروں کی قیمتیں

زیرجائزہ عرصے کے دوران کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1,355 روپے، حیدرآباد 1,430 روپے، سکھر 1,550 روپے، لاڑکانہ 1,416 روپے، کوئٹہ 1,450 روپے اور خضدار میں 1,443 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے جنوبی شہروں میں قیمتوں میں معمولی اضافہ جبکہ شمالی شہروں میں معمولی کمی ہوئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...