پنجاب میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز مالکان ہوشیار، آن لائن رجسٹریشن کا آج آخری روز

پنجاب میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز مالکان ہو جائیں ہوشیار۔ صوبہ بھر میں موجود تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی ’’Hotel Eye‘‘ سافٹ وئیر میں رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور رہائشی سروسز مہیا کرنے والوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل جاری کیا تھا جس پر رجسٹریشن کیلئے 15 جون کی ڈیڈ لائن دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی فینز سے اُلجھنے کی وجہ بھی بالآخر سامنے آگئی

رجسٹریشن کی اہمیت

محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ اب تک رجسٹریشن نہ کروانے والے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کے مالکان فوری طور پر آن لائن پورٹل http://hoteleye.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن کروائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیخلاف ’’پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریذیڈنس ایکٹ 2015‘‘ کے تحت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جب پاکستان حملہ کرے گا تو نظر بھی آئیگا اور گونج بھی سنائی دے گی :لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری

آن لائن بکنگ ایپلی کیشنز کی رجسٹریشن

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دنیا بھر میں چلنے والی آن لائن بکنگ ایپلی کیشنز سے بکنگ کروانے والوں کی بھی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ فیصلے کا مقصد دہشت گردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔ بیرون ملک اور اندرون ملک سے متعدد افراد پنجاب کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرتے ہیں۔ صوبہ بھر کے ہوٹلز اور نجی گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والے افراد کا ڈیٹا "ہوٹل آئی" میں درج کرنا ہوگا۔ نجی گیسٹ ہاؤسز کے مالکان اپنے لاگ ان سے مہمانوں کی معلومات فراہم کریں گے۔

جرائم کے خاتمے میں مدد

ملکی اور غیر ملکی رہائشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ اب تک رجسٹریشن نہ کروانے والے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان فوری ہوٹل آئی پر رجسٹریشن کروائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...