ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتے ہیں، برطانوی وزیر خزانہ

برطانیہ کی ممکنہ مداخلت
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریویس نے کہا ہے کہ برطانیہ ممکنہ طور پر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کر سکتا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگی طیاروں کی منتقلی
تفصیلات کے مطابق ریچل ریویس نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیاروں کی منتقلی کا فیصلہ برطانوی مراکز اور عملے کے تحفظ کے لیے کیا گیا تھا۔
جنگی سازوسامان کی مدد
برطانوی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم جنگی سازوسامان اپنی اور اپنے اتحادیوں دونوں کی ممکنہ مدد کے لیے بھیج رہے ہیں۔
سفر کی ہدایات
اس کے علاوہ برطانیہ کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ٹریول گائیڈ بھی جاری کردی ہے۔