عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللہ کی کامیابی کے خلاف درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللہ کی کامیابی کے خلاف درخواست خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین: 8 سالہ اغوا بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، لاش کھیت سے برآمد
درخواست کا پس منظر
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما یاسر گیلانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ ضمنی الیکشن: پی پی 52 میں ووٹنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
تحریری فیصلہ
الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر احمد نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں درخواست کو قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی اسلحہ برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، ایک سال میں کتنے ہتھیار بیچے، خریدار کون؟ جان کر یقین نہ آئے
درخواست کی ناکامی کی وجوہات
فیصلے کے مطابق درخواست اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہیں تھی، اسے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 کے تحت دائر نہیں کیا گیا، اور درخواست دائر کرتے وقت سیکشن 142 اور 143 پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کے بقایاجات: وفاق اور صوبے کتنے ارب روپے کے نادہندہ ہیں؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
عدالت کا مختصر جائزہ
عدالت نے سپریم کورٹ کے اس نوعیت کے کئی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ یہ درخواست تکنیکی بنیادوں پر قابلِ سماعت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں 13تا 16 اپریل 2025 اوو رسیز پاکستانیز کنونشن منعقد کرنے کی تیاریاں شروع
درخواست گزار کا مؤقف
درخواست گزار کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی پی 145 کے 17 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کو فارم 45 کے مطابق درست کیا جائے، یاسر گیلانی نے ان پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
خلاصہ
تاہم عدالت نے ان تمام نکات پر غور کے بعد قرار دیا کہ چونکہ درخواست قانونی دائرہ کار کے مطابق داخل نہیں کی گئی، اس لیے اسے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 145 کے تحت خارج کیا جاتا ہے۔