مغربی ممالک نے آئی اے ای اے پر دباؤ ڈال کر ایران کے جوہری پروگرام پر متنازعہ رپورٹ تیار کروائی، روسی وزرات خارجہ

روسی وزارت خارجہ کا الزام

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل کی محاذ آرائی پر مبنی پالیسی اور تباہ کن اقدامات وہ ممالک حمایت فراہم کرتے ہیں جو درحقیقت اس کے شریکِ جرم اور موقع پرست مفادات کے حامل ہیں۔ انہی ممالک نے بین الاقوامی ایٹمی انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی قیادت پر دباؤ ڈالا تاکہ ایران کے جوہری پروگرام پر ایک متنازعہ ’جامع تجزیہ‘ تیار کروایا جا سکے، جس کی خامیوں کو بنیاد بنا کر 12 جون کو ایران مخالف جانبدار قرارداد منظور کروائی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قرارداد دراصل اسرائیل کو ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کی کھلی چھوٹ فراہم کرتی ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں المیہ جنم لے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالدیپ کے صدر کی 15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس، نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، پہلے یہ ریکارڈ کس کے پاس تھا؟

مغربی ممالک کی تنقید

روسی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ مغربی ممالک کی جانب سے عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بین الاقوامی برادری کے لیے نہایت مہنگا اور ناقابلِ قبول عمل ہے۔ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ عالمی اداروں کو آزاد، غیر جانبدار اور شفاف کردار ادا کرنا چاہیے، نہ کہ مخصوص سیاسی ایجنڈوں کی تکمیل کا ذریعہ بننا۔

ایران اور اسرائیل کا تنازع

روسی وزارت خارجہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کی حالیہ شدت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کشیدگی پورے خطے، بالخصوص اسرائیل اور ایران کے ہمسایہ ممالک میں شدید عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سرزمین، بشمول اس کی جوہری توانائی تنصیبات، پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی اکثریت کا دوٹوک اور غیر متزلزل ردعمل 13 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس اور 16 جون کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس کے نتائج سے عیاں ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...