اسلحہ برآمدگی: علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نابالغ طالب علم کو فحش تصاویر بھیجنے والی خاتون ٹیچر کو ایسی سزا سنادی گئی کہ ساری زندگی پچھتاتی رہے گی

عدالت میں پیشی اور ضمانت کی تفصیلات

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر علی امین گنڈاپور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل راجا ظہور الحسن نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 3 جولائی تک علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کر رکھی ہے، استدعا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے عدالت پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے بسنت کے پیش نظر گرڈ اسٹیشنز پر سیفٹی نیٹ کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا، کل لاہور کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

عدالت کا سوال اور جواب

عدالت نے استفسار کیا کہ 342 کے سوال نامہ کے جواب جمع کرا دیں، کب تک جواب جمع کرائیں گے؟ جس پر علی امین گنڈاپور کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ کے بعد جواب عدالت میں جمع کرا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ 2 بچوں کی ماں سے مسافر وین میں اجتماعی زیادتی، جرگہ کرنے والا شخص گرفتار

کیس کی سماعت اور آئندہ کی تاریخ

بعد ازاں عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے اور کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا کیس درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن روانگی سے قبل عملے کا ایک نوجوان رکن طیارے میں نہ آیا، ساتھیوں نے ہوٹل میں جا کر دیکھا تو ایسا منظر کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

آڈیو لیکس کیس کی سماعت

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیکس کیس میں عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی، جس میں وکیل راجا ظہور الحسن نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت ہوچکی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کردی اور ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا آج سول نافرمانی تحریک شروع نہ کرنے کا فیصلہ

علی امین گنڈاپور کا بیان

دوران سماعت علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سر مجھے بولنے کی اجازت ہے؟ کیا لائسنس کا پوچھنا جرم ہے؟ مجھے تو ایوارڈ دینا چاہیے تھا، مجھ پر ہی آڈیو لیک کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو کیس کے میرٹ پر بات ہوگی، آپ عدالت میں پیش ہی نہیں ہوتے، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں پیش ہوتا ہوں، بہت بار پیش ہوا، میرا دوسری عدالت میں ایک دوسرا کیس ہے وہاں بھی 2 جولائی کی تاریخ ہے۔

عدالت نے کہا کہ فرد جرم کی کارروائی کے لئے آپ کی حاضری ضروری ہے۔

میڈیا سے گفتگو

علاوہ ازیں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کو ٹرمپ کی جانب سے ظہرانے کی دعوت سے متعلق علم نہیں، جب تفصیلات سامنے آئیں گی تو بات کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈر شپ، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور کارکنوں پر مقدمات چل رہے ہیں، ہمارا وقت ان کیسز میں ضائع ہوتا ہے، پاکستان کا سسٹم تب درست ہوگا، جب کیسز ختم ہوں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم اسرائیل کو نہیں مانتے، ایران اور فلسطین پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ غزوہ ہند ہمارے سامنے ہو اور ہم شریک ہوں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...