خلع کے بعد بیوی کا قتل: سزائے موت پانے والے مجرم وسیم کی اپیل مسترد

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا میں خلع کے دو روز بعد بیوی کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم وسیم عباس کی اپیل مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں پہاڑوں کے درمیان چلتی ٹرین، ایسے حسین مناظر کے آنکھیں کُھلی کی کُھلی رہ جائیں
مجرم کے خلاف شواہد
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے کہا کہ مجرم وسیم عباس نے 2020 میں سرگودھا میں اپنی سابقہ بیوی شہناز اختر کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ فیملی کورٹ سے خلع حاصل کر چکی تھیں۔ مقدمے میں پولیس تفتیش، میڈیکل رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں مجرم کو قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 24ہزار 400 لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کو مستحقین کی سکریننگ میں استعمال کرنے کا فیصلہ
سماعت کے دوران کی گئی بحث
عدالت میں سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ تمام شواہد مجرم کے خلاف ہیں اس لیے سزا برقرار رکھی جائے۔
وکیل صفائی کے دلائل
دوسری جانب وکیل صفائی نے اپیل کی حمایت میں دلائل دیئے تاہم عدالت ان دلائل سے مطمئن نہ ہوئی اور اپیل کو خارج کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔