فیلڈ مارشل عاصم منیر لیڈر ہیں، ملک میں جیت لا رہے ہیں اور مضبوط بھی کررہے ہیں: فیصل واوڈا

فیصل واوڈا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک لیڈر ہیں، وہ ملک میں جیت لا رہے ہیں اور مضبوط بھی کر رہے ہیں۔ اس سے زیادہ کوئی آرمی چیف پرفارم نہیں کر سکتا نہ کبھی پرفارم کر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت سستا، قیمت 500روپے سے بھی نیچے آ گئی
پاکستان کی عالمی حیثیت
’’جنگ‘‘ کے مطابق پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پوری دنیا کے ٹاپ فورمز میں آکر ہم کھڑے ہو گئے ہیں، ایسا ہم نے 75 سال سے نہیں دیکھا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک لیڈر ہیں، وہ ملک میں جیت بھی لا رہے ہیں اور مضبوط بھی کررہے ہیں۔
عاصم منیر کا کردار
پاکستان کو دنیا سے جوڑ رہے ہیں، یہ ہمارا جشن منانے کا لمحہ ہے، آرمی چیف نے جو معرکہ مارا ہے اس سے زیادہ کیا ہو سکتا ہے۔ جو پاکستان کو عزت مل رہی ہے یہ نہ ہم نے دیکھی تھی نہ ہم نے سنی، جنرل عاصم منیر وہ واحد آرمی چیف ہیں جس کو کوئی ڈو مور نہیں کہہ سکتا۔