خانیوال میں افسوسناک ٹرین حادثہ، 27 مسافر زخمی
خانیوال ریلوے سٹیشن پر حادثہ
خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) خانیوال ریلوے سٹیشن پر سگنل پول کی سیڑھی ٹکرانے سے 27 مسافر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی وی لاگر سماہیہ حجاب کو شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر نوجوان لڑکے کی اغواء کی کوشش، ویڈیو وائرل
زخمی مسافروں کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ زخمی مسافر عوامی ایکسپریس اپ، عوامی ایکسپریس ڈاؤن اور موسیٰ پاک ایکسپریس میں سوار تھے، زخمیوں میں خواتین، بزرگ اور نوجوان شامل ہیں۔
تحقیقات کا آغاز
ریلوے حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے سیڑھی ٹریک پر دھکیل دی تھی، زخمی مسافر کھڑکی سے ہاتھ نکال کر بیٹھے تھے، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔








