اس سوال کا جواب میں عدالت سے باہر جا کر دوں گا، سلمان اکرم کا جسٹس مندوخیل کے ریمارکس پر بیان

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے کہاکہ آپ پرانی تاریخ بیان کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ فیصلہ دیتی ہے تو یہاں ایسا بھی ہوا سیاستدانوں نے عمل نہیں کیا، ہر دور میں ایک سیاسی جماعت بینفیشری رہی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اس سوال کے جواب میں عدالت سے باہر جا کر دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

سماعت کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ بطور سیکرٹری سیاسی جماعت بھی آپ کی کچھ ذمے داریاں ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا وہ ذمے داریاں میں باہر ادا کرتا رہوں گا، بول کہ لب آزاد ہیں تیرے، لیکن یہاں صرف وکیل ہوں۔

ملک میں سیاسی حالات

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ملک میں کبھی براہ راست مارشل لا تو کبھی انڈر دی کلر آف لا 58ٹو بی کے استعمال کے واقعات رونما ہوئے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ پرانی تاریخ بیان کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ فیصلہ دیتی ہے تو یہاں ایسا بھی ہوا سیاستدانوں نے عمل نہیں کیا، ہر دور میں ایک سیاسی جماعت بینفیشری رہی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اس سوال کے جواب میں عدالت سے باہر جا کر دوں گا، سپریم کورٹ کے 11 ججوں نے مصنوعی حقائق کے بجائے پردے کے پیچھے چھپے حقائق تسلیم کئے، ایسا نہیں ہوتا اگر ایف آئی درج نہ ہو تو اسے وقوعہ ہی نہ سمجھا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...