کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر سامنے آگئیں

حسن نواز کی شادی کی تقریب
لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جارحانہ بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے بیٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
تصاویر کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق حسن نواز کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جس میں انہیں اپنی دلہن کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
شادی کی تقریب
میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی ہے جس میں ان کے رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ سامنے آنے والی شادی کی تصاویر غالباً مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریبات کی ہیں۔ دولہا نے آف وائٹ کوٹ اور دھانی رنگ کا کرتا شلوار زیب تن کیا ہوا ہے، جب کہ دلہن کو روایتی سرخ رنگ کے لہنگے اور مہندی میں دھانی رنگ کے لہنگے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ولیمے کی تقریب میں دلہن نے منٹ گرین تنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے۔
حسن نواز کی کرکٹ کا پس منظر
واضح رہے کہ حسن نواز نے کچھ عرصہ قبل ہونے والی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار تیز ترین سنچری سکور کی تھی۔