وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اجلاس طلبی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے۔ ’’جیو نیوز‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں اہم وفاقی وزرا ء سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی۔
زیر غور مسائل
اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے تنازع سمیت دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی امور پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔