اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرتا ہے تو چین کو اس کا سب سے بڑا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ، امریکی وزیر خارجہ

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے ممکنہ اثرات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیا تو سب سے پہلے چین کو غصہ آنا چاہیے کیونکہ ان کی تیل کی سپلائی کا بڑا حصہ اسی راستے سے آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی: پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل
چین اور دیگر ممالک کے لیے خطرات
سی این این کے مطابق سی بی ایس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرتا ہے تو چین کو اس کا سب سے بڑا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور دنیا کے دیگر ممالک کو بھی اس کا شدید نقصان ہوگا جن میں امریکہ بھی شامل ہے لیکن دنیا کو ہم سے کہیں زیادہ اثر پڑے گا۔
معاشی خودکشی کا انتباہ
ادھر فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر ایران ایسا کرتا ہے تو یہ اس کی اپنی معاشی خودکشی ہوگی۔ روبیو نے خبردار کیا کہ امریکہ کے پاس اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعدد آپشنز موجود ہیں لیکن آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت میں زبردست بگاڑ پیدا ہوگا اور یہ صرف امریکہ نہیں بلکہ دیگر ممالک کے لیے بھی نقصان دہ ہوگا۔