ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہ ہونے کی رپورٹس پر ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے
امریکی حملوں پر صدر ٹرمپ کی تنقید
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہ ہونے کی رپورٹس دینے پر صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 47 زہریلے سانپ نکل آئے، دوڑیں لگ گئیں
جوہری تنصیبات پر بمباری
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تین روز قبل امریکہ نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر بم باری کی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا، اور دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات ختم ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، تاخیر کا شکار
امریکی انٹیلی جنس کی ابتدائی رپورٹ
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری
دفاع کی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ
ذرائع کے مطابق یہ ابتدائی جائزہ رپورٹ امریکی محکمہ دفاع کی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) نے تیار کی ہے۔ یہ رپورٹ امریکی حملوں کے بعد سینٹرل کمان کی طرف سے کیے گئے جنگی نقصان کے تخمینے پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چوری، دھمکیاں اور ہراساں کرنے کا مقدمہ، 5سالہ بچہ اپنی ضمانت کروانے ملیر، کراچی کی عدالت پہنچ گیا
یورینیم افزودگی کے ذخیرے کی حالت
امریکی میڈیا کے مطابق ایران پر امریکی حملوں کے نتیجے میں مقامات کو پہنچنے والے نقصان اور ایران کے جوہری عزائم پر ان حملوں کے اثرات کا تجزیہ ابھی جاری ہے۔ ابتدائی نتائج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے متضاد ہیں، جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں سے ایران کی جوہری افزودگی کی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان بچت فیسٹیول میں 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے شرکت کی، عوام کا اعتماد اور دعائیں حکومت کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں: عظمیٰ بخاری
ٹرمپ کا میڈیا پر ردعمل
صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جن مقامات پر ہم نے حملہ کیا، وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور سب کو اس کا علم ہے۔
جعلی خبروں کا الزام
امریکی صدر نے کہا کہ صرف جعلی خبریں ہی کچھ اور دعویٰ کرتی ہیں تاکہ ہماری کارکردگی کو کمزور ظاہر کر سکیں۔ ٹرمپ نے اس جھوٹ کو پھیلانے میں خاص طور پر سی این این، اے بی سی اور این بی سی کے صحافیوں کا ذکر کیا۔








