26 نومبر احتجاج کیس میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد

فرد جرم عائد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاؤں فریکچر ہو گیا
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ 13جولائی کو اگلی سماعت پر استغاثہ گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔
ملزمان کے حالات
بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور بھی اس مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں۔ بشریٰ بی بی مقدمہ میں عبوری ضمانت پر ہیں، جبکہ علی امین اور بشریٰ بی بی کی حد تک تاحال مقدمہ کا چالان پیش نہیں ہوا۔