صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا
جنید اکبر کا پارٹی سے علیحدگی کا بیان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویان ملڈر نے برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بتا دی
پارٹی کی ہدایات پر سوالات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ بانی کی ہدایت ہی موصول نہیں ہو رہی تو کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کا پیغام اور حکم حتمی ہوتا ہے، ان کی خلاف ورزی کسی قسم قبول نہیں ہے۔
بجٹ پیش کرنے کی وجہ
جنید اکبر نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت نہیں تھیں تو بجٹ کیوں پیش کیا گیا؟ پارٹی قیادت نے بانی کی ہدایت کے برخلاف یہ فیصلہ کیوں کیا؟








