پاکستان نے کان کنی کی صنعت میں پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرلیا
سعودی عرب کی کان کنی کی کامیابی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کامیاب پالیسیوں کے باعث کان کنی کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان کی کان کنی کی صنعت نے پہلی گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرکے عالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 3 خواتین کو قتل کرنے والا ملزم حقیقی ماموں نکلا، پولیس نے گرفتار کرلیا
سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی کامیابی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو تھر میں پانی کے مؤثر استعمال پر الائنس فار واٹر اسٹیورڈشپ گولڈ سرٹیفکیشن سے نوازا گیا۔ اے ڈبلیو ایس 2009 میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے اشتراک سے قائم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنازوں میں عدم شرکت اور تنقید کے بعد پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں 12 بہادر فوجی جوانوں کی شہادت پر خراجِ عقیدت، اعلامیہ جاری کردیا
آبی استعمال کی ذمہ داری
اے ڈبلیو ایس فریم ورک اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ اے ڈبلیو ایس سرٹیفکیشن اداروں کے ذمہ دارانہ آبی استعمال کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔
پائیداری کی مثال
سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کا جدید واٹر مینجمنٹ ماڈل عالمی سطح پر پائیداری کی مثال بن گیا۔ جس نے تھر میں زرعی پروگرام اور مقامی آبادی کیلئے صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی جیسے تاریخی اقدامات کیے گئے۔ تھرکول منصوبے میں 23 جدید پلانٹس سے پانی کی فراہمی معاشی ترقی میں اہم سنگ میل ہے。








