سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کا بیٹا قتل، پوتا زخمی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ
ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ربیکا خان کا منگیتر حسین ترین سے جلد شادی کا عندیہ
10 گرام سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 925 روپے ہے۔
عالمی بازار کی صورتحال
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 53 ڈالر کم ہوکر 3290 ڈالر فی اونس ہے۔