سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے پانچ بینچز تشکیل

آئندہ ہفتے کی سماعت کے لیے بینچز کی تشکیل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کی سماعت کے لیے پانچ بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ ان میں سے چار بینچ اسلام آباد میں جبکہ ایک بینچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں اندھیرے چھا گئے۔۔۔۔ 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا
اسلام آباد رجسٹری میں بینچز
روزنامہ امت نے اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد رجسٹری میں بینچ ون چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہوگا۔ بینچ ٹو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہے۔
تیسرا بینچ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔ بینچ چہارم جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا۔
لاہور رجسٹری میں بینچ
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ کیسز سنے گا۔