بھارت سے جنگ میں جہازوں کے گرنے کے واقعات دیکھے، لاہور کے شہری طیاروں کی لڑائی اس طرح دیکھتے جیسے پتنگوں کے پیچ لڑائے جا رہے ہوں

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 80

چند دیگر اہم خدمات

1: یوتھ موومنٹ کی مہم
یوتھ موومنٹ کے شعبہ خواتین کی جانب سے فوجی بھائیوں کے لئے سویٹر، کوٹ اور دیگر گرم کپڑے جمع کرنے کی مہم چلائی گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یوتھ سنٹر فضل بلڈنگ کوپر روڈ لاہور میں گرم کپڑوں کے انبار لگ گئے، جنہیں رجسٹر میں ریکارڈ کرنے کے بعد مع فہرست ریڈ کراس کے آفس میں بھجوایا جاتا رہا۔

2: جنگ سے متاثرہ خاندانوں کا تعاون
جنگ سے متاثرہ چند خاندانوں نے ہم سے رجوع کیا کہ اْن کی بچیوں کے رشتے ناتے ہو چکے ہیں۔ اْن کے نکاح اور رخصتی کا فوری انتظام کر دیں تاکہ بیٹیاں اپنے گھر کی ہو جائیں۔ اس کارخیر میں شعبہ خواتین کی ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایک ہفتہ کے وقفہ سے دو مرتبہ پانچ پانچ جوڑوں کی رخصتی کا انتظام عزت و وقار کے ساتھ کیا گیا۔ جہیز جمع کرنے کی دوڑ میں بیگم آباد احمد خان، تیزب احاطہ کی ناز پروین اور مزنگ سے مسرت جبین صاحبہ نے بڑے جوش و جذبے سے کام کیا۔ بھارت سے 17 روزہ جنگ کے دوران لاہور کے شہریوں میں بڑا جوش و خروش ہمت و حوصلہ دیکھنے کو ملا۔ میں گزشتہ جون میں ایم اے اکنامکس کا امتحان دینے کے بعد ہوسٹل کی زندگی کو خیرباد کہہ چکا تھا، اب یوتھ موومنٹ میرا اْوڑھنا بچھونا بن چکی تھی۔ جنگ کے دوران لاہور شہر پر بمباری کی غرض سے آنے والے بھارتی جہازوں کا پاکستانی حدود میں آنا اور اْن پر پاکستانی فائٹر طیاروں کا چشم زدن میں لپکنا اور بھارتی جہازوں کے نیچے گرنے کے چشم دید واقعات دیکھنے کو ملے۔ فضاؤں میں پاکستانی طیاروں کے بھارتی طیاروں پر حاوی ہونے کے باعث لاہور کے شہری بے خوف و خطر طیاروں کی لڑائی اس طرح دیکھتے تھے جیسے پتنگوں کے پیچ لڑائے جا رہے ہوں۔

3: خراج تحسین کی تقریب
ہمارے شعبہ خواتین کی جانب سے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یوتھ سنٹر بلڈنگ میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ میجر جنرل (ر) سرفراز خان کو بطور چیف گیسٹ مدعو کرکے ایک اجلاسِ عام میں پاکستانی افواج کو اْن کی بے مثال بہادری اور عزم وہمت کا مظاہرہ کرنے پر مقررین نے افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ بریگیڈئیر شامی شہید کی ہمشیرہ ڈاکٹر رفعت رشید چیئرپرسن سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی اور بیگم میجر عزیز بھٹی شہید نے بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

خون کے عطیات جمع کرنے کے لئے موبائل یونٹ کا قیام
بھارت کے ساتھ 17 روزہ جنگ کے پانچویں روز مجھے ملک معراج خالد صاحب نے اپنی تنظیم ایفرو ایشیائی اقوام کے باہمی استحکام کی تنظیم کے اجلاس میں مدعو کیا۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ ملک معراج خالد نے اپنی تنظیم کی جانب سے بی این آر سنٹر مال روڈ لاہور میں "کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان سپیکر مجھے مدعو کر چکے تھے۔ لکشمی مینشن میں آج کے منعقدہ اجلاس میں گجرات سے چوہدری ظہور الٰہی والد معروف سیاستدان اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین بھی تشریف فرما تھے۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...