کیمسٹری کی کتاب میں لال قلعہ دہلی کی تصویر ’قلعہ لاہور‘ کے نام سے شائع،وزیر تعلیم کا انکوائری کا حکم

غلط تصویر کی اشاعت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (پی سی ٹی بی) نے فرسٹ ایئر کیمسٹری کی نصابی کتاب میں دہلی کے لال قلعہ کی تصویر کو ’قلعہ لاہور‘ کے نام سے شائع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گر گئی ،ایک میت نکال لی گئی، 22کی تلاش جاری
پی سی ٹی بی کی غفلت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، پی سی ٹی بی کی جانب سے شدید غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ تصویر کتاب کے ماحولیات کے باب میں لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ سے متعلق تحریر کے ساتھ شامل کی گئی۔
وزیر تعلیم کا ردعمل
اس سنگین غلطی پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ رانا سکندر کا کہنا تھا کہ انکوائری مکمل ہونے اور حقائق سامنے آنے کے بعد اس بارے میں جواب دیا جائے گا.