کراچی: کھارادر میں عمارت کی چھت گرگئی، تمام افراد بحفاظت ریسکیو
کراچی میں رہائشی عمارت کا حادثہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے کھارادر میں گرنے والی رہائشی عمارت سے تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس تنازعہ، سری لنکن بورڈ اور کرکٹرز میں معاملات طے پا گئے
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پانچویں منزل کے حصے کی چھت گرنے کے بعد پہلی منزل تک کی چھتیں گرتی چلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دیں
ریسکیو کی کارروائی
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران عمارت کی چھت بوسیدہ ہونے سے گری جس کے نتیجے میں 16 افراد پھنس گئے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں پھنسے تمام 16 افراد کو سنارکل کی مدد بحفاظت سے نکال لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دینگے
متاثرین کی رائے
متاثرہ عمارت کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ٹینکی گرنے سے عمارت کا حصہ گرا۔ عمارت 1997 میں بنی تھی، اور کچھ عرصہ پہلے رہائشیوں نے عمارت کی مرمت کرائی تھی۔ چھت گرنے سے مالی نقصانات ہوئے ہیں مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی میں بھی حادثہ
اس کے علاوہ، راولپنڈی کے نیو صرافہ بازار میں خستہ حال عمارت کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
طبی امداد کی فراہمی
ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمی افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی، جبکہ شدید زخمی 2 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔








