بھارت کی خارجی اور دفاعی پالیسیوں کی ناکامی کا اصل ذمہ داری بھارتی مین سٹریم میڈیا ہے: پراوین ساہنی

بھارتی دفاعی تجزیہ کار کی تسلی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سینئر دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ میں یہ سمجھا سکتا ہوں کہ گزشتہ 11 برسوں میں بھارت کی دفاعی اور خارجی پالیسیاں ناکام نہیں ہوئیں، بلکہ پوری طرح زمین بوس ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹریکل گاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ
مین اسٹریم میڈیا کی تنقید
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس زوال میں بڑا حصہ زعفرانی سوچ سے متاثر، جاہل، بے وقوف اور خود پسندی کا شکار مین اسٹریم میڈیا کا ہے، جس میں ریپبلک اور این ڈی ٹی وی جیسے چینلز پیش پیش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد بھی مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے، رانا ثناءاللہ
وطن کی محبت اور موجودہ صورتحال
پراوین ساہنی نے کہا کہ یہی لوگ اصل غدارِ وطن ہیں، وہ جو ملک کی بہتری کے بجائے اس کے خلاف کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان، چین یا کسی اور ملک کا ایجنٹ نہیں ہوں، میں ایک ایسا شخص ہوں جو اپنے وطن کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں، بابر اعظم
بھارتی فضائیہ کا کردار
بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں پراوین ساہنی نے کہا کہ انڈونیشیا میں بھارت کے نیول اتاشی، کیپٹن شیو کمار نے آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے کردار پر ایک دلچسپ بیان دیا ہے۔
ویڈیو کی منصوبہ بندی
ان کا کہنا تھا کہ اسے درست اور وسیع تر تناظر میں پیش کرنا ضروری ہے، میں اس پر آج ایک ویڈیو (ہندی میں) کروں گا جو آن لائن آئے گی۔