کرکٹ میچ کے دوران بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
دل کا دورہ اور کرکٹ میچ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران بیٹسمین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
واقعے کی تفصیل
سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ ایک شاندار چھکا لگانے کے فوراً بعد دوسرے اینڈ پر موجود ساتھی کھلاڑی کے ساتھ خوشی منانے جاتا ہے، لیکن اچانک پچ پر ہی گر پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت سے تعلق رکھنے والی ملعونہ خاتون سیاست دان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کر دی
فوری طبی امداد
گرنے کے بعد ساتھی کھلاڑی اور مخالف ٹیم کے ارکان فوراً مدد کو پہنچے اور اسے فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ ہوش میں نہ آ سکا۔
موت کی تصدیق
بعد ازاں اسپتال میں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔








