آگ کر سکتی ہے اندازِ گلستاں پیدا۔۔۔

تحریر: خالد غورغشتی

پاکستان کی تخلیق اور ایران کی حمایت

جب ہمارے پیارے دیس کی تخلیق کا فیصلہ ہو چکا تو سب سے پہلا مسئلہ یہ درپیش تھا کہ اس کے وجودِ پاک کو کون تسلیم کرے گا؟ جس مملکتِ خداوند کی بنیاد ہی کلمہ طیبہ پر رکھی گئی، جس کا مطلب ہی دین کی سر بلندی تھا، اسے سب سے پہلے جس دولتِ لازوال نے تسلیم کیا، وہ پڑوسی ملک ایران تھا۔ ایران نے پاکستان کے وجود کو نہ صرف تسلیم بلکہ دنیا کو باور کروایا کہ پاک، ایران تعلقات مضبوط سے مضبوط تر رہیں گے۔

بھارت کی شکست اور اس کے اثرات

اس بات کو یہی سمیٹتے ہوئے، حالیہ پاک، بھارت معرکہ میں بھارت کی پسپائی کی بات کریں تو اس قدر عبرت ناک شکست تھی کہ شاید ہی تاریخ میں کسی حریف کو اتنی بھیانک شکست ملی ہو۔ پہلے خود حملہ کیا اور جب دوسری طرف سے سیز فائر کے خلاف ورزی پر ابتدائی جواب دیا گیا تو نہ صرف بوکھلاہٹ کے مارے جنگ بندی پر اتر آئے بلکہ عالمی طاقتوں کو بیچ میں گھسا کر جنگ بندی کا معاہدہ کرنے پر مجبور ہوئے۔ یہ شکستِ فاش نہیں تو اور کیا ہے؟

ایران اور اسرائیل کی جنگ

اس کے فوراً بعد سوچا سمجھا منصوبہ بنایا گیا اور ایران اور اسرائیل جنگ چھیڑ دی گئی۔ ایران کی جوہری تنصیبات پر چُپکے سے حملہ کیا گیا، جس میں ان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے بعد جوابی کارروائی میں ایران نے اسرائیل کی کئی اہم جوہری و عسکری تنصیبات کو تہس نہس کر دیا۔ ایران کے پے در پے جوابی وار سے گویا یہ محسوس ہونے لگا کہ اسرائیل کھنڈر بن جائے گا۔ جب شکست یقینی ہونے لگی تو امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششیں

اسی دوران سپہ سالار اور فخرِ پاکستان فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے امریکہ کے دورے میں جنگ بندی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا اور ایران، اسرائیل کے درمیان سیز فائر پر سب کو آمادہ کر لیا۔ یہ فیلڈ مارشل عاصم منیر دام ظلہ کی سیاسی و جنگی حکمت و بصیرت نہیں تو اور کیا تھی؟

اسرائیلی زندگی کا زوال

اسرائیلی جو کل تک زمینی زندگی کو بھول کر آسمانی سیاروں پر جینے کے آرزو مند تھے؛ آج ایران کے حملے سے زمین کے نیچے زندگی کی تلاش کے لیے دوڑ پڑے۔ یہ مناظر دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ کل تک فلسطینیوں کو اُجاڑنے والے آج خود اُجڑ چکے تھے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام

آیت اللہ خامنہ ای نے ثابت کر دیا کہ جنگیں طاقت کے ساتھ ساتھ جرأت مندی اور ایمان کے ساتھ بھی لڑی جاتی ہیں۔ سازشی قوتوں کو پاکستان کے بعد ایران سے شکستِ فاش اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دجالی قوتیں کتنی ہی طاقت ور ہو جائیں، وہ امام مہدیؑ کے سپاہیوں کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتیں۔

ایمان کی قوت

آج بھی ہو جو براہیمؑ کا ایماں پیدا
آگ کر سکتی ہے اندازِ گلستاں پیدا
حضرت علامہ اقبالؒ اس شعر میں ایمان کی قوت کو بیان کر رہے ہیں۔ اگر ہمارے دلوں میں بھی ویسا سچا اور خالص ایمان آ جائے تو سخت ترین حالات بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

مسلمان قوم کی اتحاد کی ضرورت

آج کا وقت مطالبہ کرتا ہے کہ مسلمان ممالک ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر متحد ہو جائیں۔ پاکستان اور ایران کی حالیہ فتوحات محض عسکری نہیں بلکہ نظریاتی کامیابیاں ہیں۔ دجالی نظام کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب امت مسلمہ ایک جسم بن جائے اور ہر ضرب اس جسم کی طاقت کا اظہار بنے، نہ کہ کمزوری کا۔

نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...