ایمل ولی خان نے خیبر پختون خوا میں حکومت کی تبدیلی کی مخالفت کر دی

ایمل ولی خان کا حکومت کی تبدیلی کے خلاف موقف
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی خان نے خیبر پختون خوا میں حکومت کی تبدیلی کی مخالفت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی مقدمات تفصیلات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اے این پی کی ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت
’’جنگ‘‘ کے مطابق اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی ہارس ٹریڈنگ کی ہمیشہ مخالفت کرے گی، جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ کے بیانات کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ علی امین کو وزیرِ اعلیٰ بنانے والے اب بھی ان سے مطمئن ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ عوامی مینڈیٹ کی نفی ہے۔
وزیرِ اعظم سے ملاقات کی تفصیلات
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجنئیر احسان اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایمل ولی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات میں کے پی حکومت گرانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔