نوازشریف کی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کیلئے رضامندی کی خبر سیاق و سباق سے ہت کر پیش کی گئی: کامران شاہد

کامران شاہد کی خبروں کی تردید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اور صحافی کامران شاہد نے اُن تمام خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں ان سے منسوب کر کے کہا جا رہا تھا کہ میاں نواز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر رضامند ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کے ایک ہوٹل سے جاننے والے کی رقم چرا کر بیرونِ ملک فرار کی کوشش کرنے والا چینی شخص ایئرپورٹ پر گرفتار
وضاحت کی ضرورت
اینکر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کو مکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ ایک خبر منظر عام پر آئی ہے کہ نواز شریف عمران خان سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس خبر کی صداقت جانچنے کے لیے ہم نے رانا ثناء اللہ کو اپنے شو میں مدعو کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سپنرز نے ایک مرتبہ پھر انگلش بیٹنگ لائن ’ تباہ‘ کر دی
رانا ثناء اللہ کے تبصرے
انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ رانا ثناء اللہ نے کہا وہی اس معاملے میں زیادہ حقیقت کے قریب معلوم ہوتا ہے۔ براہ کرم شو کے ابتدائی 10 منٹ ضرور دیکھیں تاکہ پوری بات کو درست انداز میں سمجھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کر لیا گیا
پاکستان کے سیاسی منظرنامے کی حالت
اینکر نے مزید کہا کہ باقی جہاں تک پاکستان کے سیاسی منظرنامے کا تعلق ہے، وہاں ناممکن بھی اکثر ممکن ہو جاتا ہے، یہ سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ فضا میں کیسا ماحول ہے یا افق پر کیسا قوسِ قزح چھایا ہوا ہے، جیسے ہی آسمان پر رنگ بدلتا ہے، زمین کی حقیقتیں بھی بدلنے لگتی ہیں، ایسا بھی لگتا ہے کہ اس بار تبدیلی اتنی جلدی یا اتنی آسانی سے نہیں آئے گی، جتنی کچھ سیاسی حلقے امید لگائے بیٹھے ہیں۔
کامران شاہد کا ٹویٹ
The news attributed to me that I was saying that Nawaz Shareef has agreed to meet imran khan is completely out of context! I only said that there is a news come on the surface that Mian Nawaz Shareef plans to meet imran, and then I added that
“In order to verify the… https://t.co/P5X2VJ8YuX— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) July 4, 2025