پاکستان کے بڑھتے ڈیجیٹل اثر و رسوخ سے بھارت پریشان، ایک اور پراپیگنڈہ بے نقاب، مائیکروسافٹ کا پاکستان میں دفتر بند کرنے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا
بھارتی میڈیا کا جھوٹا دعویٰ
لاہور (طیبہ بخاری سے) پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل اثر و رسوخ سے بھارت پریشان ہے۔ بھارتی میڈیا کا مائیکروسافٹ کے پاکستان میں دفتر بند کرنے کا دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا نکلا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی
حقائق کی وضاحت
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دعویٰ مکمل طور پر غلط ہے۔ یہ بھارتی مایوسی اور خوف کا اظہار ہے، کیونکہ پاکستان آئی ٹی کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے، اور بھارت اسے برداشت نہیں کر پا رہا۔ یہ پروپیگنڈا دراصل پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل اثر و رسوخ کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مائیکروسافٹ نے پاکستان میں کوئی دفتر بند نہیں کیا۔ پاکستان میں کمپنی کا صرف ایک رابطہ (liaison) دفتر تھا، جس کے آپریشنز یورپ (آئرلینڈ) سے چلائے جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
عالمی اسٹریٹجی کا حصہ
ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ کوئی انخلاء نہیں بلکہ عالمی اسٹریٹجی کا حصہ ہے۔ مائیکروسافٹ دنیا بھر میں اپنے لائسنسنگ اور کمرشل آپریشنز کو علاقائی مراکز سے چلا رہی ہے۔ پاکستانی صارفین، ڈویلپرز اور پارٹنرز کے ساتھ مائیکروسافٹ کا عزم کمزور نہیں ہو رہا بلکہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 70 ہزار پاکستانی مئی میں بیرون ملک چلے گئے ہیں : مصطفیٰ نواز کھوکھر
وزارتِ آئی ٹی کی نگرانی
وزارتِ آئی ٹی اس تبدیلی کو مکمل طور پر مانیٹر کر رہی ہے اور مائیکروسافٹ کی ریجنل و عالمی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کی قیادت میں پاکستان عالمی آئی ٹی سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کا بچھڑنا انتہائی تکلیف دہ امر ہے: عظمیٰ بخاری کامہر بخاری سے اظہار تعزیت
DFDI Summit 2025
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اپریل 2025 میں منعقدہ DFDI Summit 2025 میں پاکستان نے 700 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کے معاہدے حاصل کیے، جو کہ پاکستان کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی اہمیت کا ثبوت ہے۔
مستقبل کی طرف بڑھتے ہوئے
پاکستان کا پیغام واضح ہے کہ ہماری سرزمین عالمی ٹیکنالوجی کی اگلی قیادت کے لیے تیار ہے۔ ہم ایک خود مختار، مضبوط، اور عالمی آئی ٹی ماحولیاتی نظام کے ساتھ ہم آہنگ مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔








