مریم نواز کی جانب سے پنجاب میں ریسٹورنٹس، بیکریوں اور شادی ہالز کے لیے اہم ہدایات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم ہدایت
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی آمدنی (ریونیو) میں اضافے کے لیے ریسٹورینٹس، بیکریوں اور میرج ہالز کا مستند ڈیٹا بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے مداحوں کے لیے بری خبر آگئی
خصوصی اجلاس کا جائزہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پہلی سہ ماہی کے ریونیو اہداف وصولی کا جائزہ لیا گیا اور مختلف محکموں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے مالی وسائل بڑھانے کے لیے پلاننگ کی ہدایت کرتے ہوئے ریسٹورنٹس، بیکریوں اور میرج ہالز کا مستند ڈیٹا بنانے کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے ریونیو اتھارٹی میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران کو بااختیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمن فیوچر ٹور پروگرام 29-2025کا اعلان کردیا
سرکاری اراضی کا بہترین استعمال
اجلاس میں مریم نواز نے سرکاری اراضی کے بہترین استعمال کے لیے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی اور پنجاب ریوینیو اتھارٹی کی صوبے کے مختلف اضلاع تک توسیع کی بھی منظوری دی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام پر ٹیکس بڑھائے بغیر ریونیو کی وصولی میں اضافہ کیا جائے گا، اور ہدایت کی کہ ریونیو وصولی کے ٹارگٹ ہر صورت پورے کئے جائیں۔
عوام کے لیے مالی وسائل کی کمی
انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں مگر مالی وسائل زیادہ نہیں ہیں، جو بھی سرکاری خزانے میں جمع ہوگا، پائی پائی عوام پر خرچ ہوگی۔