کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند
موبائل فون سروس کی معطلی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے باعث کہیں جزوی اور کہیں مکمل موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آباؤ اجداد کے ہمراہ 1947ء میں اِس ارض مقدس میں آ کر سجدہ ریز ہوئے، قربانیوں کی داستانیں نشان راہ کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں
یوم عاشور کی تقاریب
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ملک بھر میں آج یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، شہادت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مناسبت سے شہر شہر جلوس اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی؟ تہلکہ خیز خبر
سیکیورٹی انتظامات
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے راستوں اور دیگر اہم مقامات پر کہیں مکمل اور کہیں جزوی موبائل فون سروس معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد دھماکہ، پنجاب حکومت نے 25 ایمبولینسز روانہ کردیں
ٹنڈوالہ یار کی صورتحال
رپورٹ کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں بھی موبائل سروس بند کردی گئی، 10 محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے پیش نظر تمام نیٹ ورک کی موبائل سروس کو بند کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کس شعبے میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ وزیر خزانہ نے قومی اقتصادی سروے پیش کر دیا
میانوالی میں پابندیاں
خیبرپختونخوا کے شہر میانوالی میں بھی 10 ویں محرم الحرام پر موبائل سروس بند کردی گئی، شہر سمیت 5 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے، ضلع بھر کے حساس ترین علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی، جن میں ’پپلاں‘، ڈب بلوچاں، ماڑی، داؤدخیل، چکڑالہ، تھمے والی شامل ہیں۔
شہداد پور کی صورتحال
سندھ کے علاقے شہداد پور میں بھی یوم عاشور پر موبائل سروس معطل ہے، شہداد پور میں یوم عاشور پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔








