لاہور: پلازہ میں آتشزدگی سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی
آتشزدگی کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہ عالم مارکیٹ میں پلازہ میں آگ لگنے سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جھلس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال دور دراز علاقوں میں پہنچ گئے، 392 میڈیکل ریلیف کیمپ قائم، الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور دیگر سہولیات میسر
آگ لگنے کی وجوہات
نجی ٹی وی جیونیوز نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایاکہ پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جھلس کر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
پولیس کی کارروائی
پولیس نے بروقت کارروائی کرکے آگ کو پھیلنے سے روک لیا اور عمارت میں پھنسے شہریوں کو باہر نکال لیا۔
شاہدرہ میں حادثہ
دوسری جانب شاہدرہ میں جنریٹر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے ایک شخص کا جسم 50 فیصد جھلس گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔








