لاہور: پلازہ میں آتشزدگی سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی
آتشزدگی کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہ عالم مارکیٹ میں پلازہ میں آگ لگنے سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جھلس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، حکومت پاکستان کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
آگ لگنے کی وجوہات
نجی ٹی وی جیونیوز نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایاکہ پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جھلس کر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: آوارہ کتے کے کاٹنے سے کمسن بچی جاں بحق، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے بروقت کارروائی کرکے آگ کو پھیلنے سے روک لیا اور عمارت میں پھنسے شہریوں کو باہر نکال لیا۔
شاہدرہ میں حادثہ
دوسری جانب شاہدرہ میں جنریٹر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے ایک شخص کا جسم 50 فیصد جھلس گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔








