تشدد کی سازش: بیرسٹر سیف کا ہمارے پر امن احتجاج پر بیان
پشاور کا صورتحال
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 34 دنوں میں عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا رہے ہیں : وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
مشیر اطلاعات کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لئے ہیں، ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، گزشتہ روز بھی بدنام زمانہ پنجاب پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھکر میں اغوا اور قتل کیس کا ڈراپ سین، بیوی اور آشنا ہی شہری کے قاتل نکلے
جمہوریت کی حالت
انہوں نے کہا کہ ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے، تشدد کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ پنجاب پولیس اپنی آئینی حدود میں رہے ورنہ قانونی طور پر آخری حد تک جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، قوم بخوبی جانتی ہے کہ پنجاب پولیس اور ن لیگ کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔
آنے والے چیلنجز
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ پر امن احتجاج کو کچھ اور رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ہم کاغذی شیروں کو جلا کر رکھ دیں گے۔








