پی ٹی آئی والوں کی مخالفت کرنے والے، اللہ ان کو قسمت چمکا دیتا ہے، نجم ولی خان

نجم ولی خان کا وی لاگ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی نجم ولی خان نے یوٹیوب پر اپنے حالیہ وی لاگ میں پاکستان تحریک انصاف کو لے کر کئی اہم باتیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک انتظامیہ نے حکومت پاکستان کو کیا یقین دہانی کروائی؟ جانئے
چاچا ساجد کا معاملہ
آغاز میں مون سون بارشوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چاچا ساجد کا حوالہ دیا گیا جس نے سڑک پر کھڑے ہوکر گالیاں دیں۔ اب پی ٹی آئی والے چاچا ساجد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نطنز میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تابکاری اور کیمیکل آلودگی کا امکان موجود ہے، اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے خبردار کردیا
قرشی کے بائیکاٹ کی مہم
نجم ولی خان کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والوں کے مطابق اطلاع ہے کہ چاچا ساجد کو قرشی والوں نے نوکری سے نکال دیا ہے، جس پر قرشی کے بائیکاٹ کی ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔ لیکن نجم ولی خان کی جانب سے قرشی والوں کو مبارکباد دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنک سالٹ کی برآمد بڑھانے کیلئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جائیں گے: وزیر معدنیات
اللہ کی مدد کی مثالیں
کہتے ہیں آپ کے کاروبار میں اضافہ ہونے والا ہے، سچ تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی والے جس کے خلاف ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی عزت، شہرت، عہدوں اور کاروبار میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔ نجم ولی خان نے اس حوالے سے کئی مثالیں بھی پیش کیں۔
پہلی مثال: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
پہلی مثال جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جنہیں پی ٹی آئی والوں کی جانب سے رسوا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن اللہ نے انہیں چیف جسٹس پاکستان بنایا اور پی ٹی آئی والوں کے سینے پر مونگ دلی۔
دوسری مثال: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا
دوسری مثال چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی دی گئی جن کی مخالفت بھی پی ٹی آئی کی جانب سے بھرپور طریقے سے کی گئی، لیکن وہ اب بھی عہدے پر موجود ہیں اور اللہ نے انہیں ترقی دی ہے۔
تیسری مثال: سپہ سالار عاصم منیر
تیسری مثال سپہ سالار عاصم منیر کی دی گئی جن کی مخالفت بھی پی ٹی آئی کی جانب سے کی گئی، گھٹیا سازشیں چلی گئیں اور ان کے خلاف لانگ مارچ تک کیا گیا۔ لیکن اللہ نے انہیں سپہ سالار بنایا اور بھارت کو عبرتناک شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: دودھ کی دکان پر کام کرنے والے بچے کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتی، پھر کیا ہوا؟ افسوسناک انکشاف
پی ٹی آئی کا ساتھ دینے والوں کی نحوست
نجم ولی خان نے پی ٹی آئی والوں کا ساتھ دینے والوں کی مثال بھی بیان کی۔ کہتے ہیں جو بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دیتا ہے ایک نحوست اس کے ساتھ جڑ جاتی ہے۔
مثال کے طور پر
انہوں نے کہا کہ ایک شخص پکا چیف جسٹس بننے والا تھا، لیکن پی ٹی آئی کی نحوست کی وجہ سے چپ کر کے گھر چلا گیا، بلکہ ایک سے زیادہ جج گھروں کو چلے گئے۔
فیض حمید کا معاملہ
نجم ولی خان نے مزید کہا کہ فیض حمید پروفیشنل جرنیل کے طور پر جانے جاتے تھے اور وہ آرمی چیف بننے جا رہے تھے، لیکن پی ٹی آئی کی نحوست کے سایے کی وجہ سے وہ اب کورٹ مارشل کا سامنا کر رہے ہیں۔