سینیٹ ٹکٹوں پر احتجاج؛ اطہر کاظمی نے پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان فرق بیان کردیا

اسلام آباد کی سیاسی صورتحال

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و تجزیہ کار اطہر کاظمی نے پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان فرق بیان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ کے لیے ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا

سوشل میڈیا پر تنقید کا آغاز

اطہر کاظمی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 'لائیو ود نصراللہ ملک' پروگرام کا ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ سوشل میڈیا پر بھی دیکھیں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو چیک کریں تو یہ بڑی حوصلہ افزا بات ہے کہ وہ اپنی قیادت پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔ سینیٹ لسٹ تو نہیں آئی مگر عمران خان کی ٹوئٹ میں کوئی نام نہیں تھا۔ ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ پارٹی نے مشاورت کرنی ہے اور اس کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا عدالتی احکامات تسلیم نہ کرنے پر سکولوں کو بند کرنے کا عندیہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا سیاسی دیوالیہ پن

اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ جماعت کے کارکنوں نے مخالفین کو ٹکٹ دینے پر سوال اٹھائے ہیں، جبکہ ن لیگ نے پیر صابر شاہ اور اختیار ولی کو بھول کر امیر مقام کے بیٹے کو ٹکٹ دیا۔ پیپلز پارٹی کی صورتحال یہ ہے کہ طلحہ محمود میں پھنس گئے ہیں اور کوئی کارکن سوال بھی نہیں اٹھا رہا۔ اب دیکھیں کہ مخالفین کس سائیڈ پر ہیں اور وہ لوگ کون ہیں جن میں سیاسی شعور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر مریم فیصل کی مبینہ قابل اعتراض ویڈیو لیک ہو گئی

سیاسی سوالات اور جماعتوں کی حالت

کوئی بھی بلاول بھٹو سے نہیں پوچھ رہا کہ طلحہ محمود کہاں سے آ گیا۔ ن لیگ کے لیے بھی کوئی سوال نہیں کر رہا کہ پیر صابر شاہ کہاں چلے گئے، جن کا نام نواز شریف نے فائنل کیا تھا۔ ایک دن پہلے ثمر بلور ن لیگ میں شامل ہوئیں اور اگلے دن مخصوص نشست مل گئی، لیکن پورے خیبرپختونخوا میں ایک کارکن بھی کچھ نہیں بولا۔ یہ سیاسی دیوالیہ پن ہے۔

سینیٹ لسٹ پر PTI کارکن کی حوصلہ افزائی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...