یوٹیوبر رجب بٹ نے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
یوٹیوبر رجب بٹ کی فائرنگ کے واقعے پر ویڈیو پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے 333 گروپ کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
فائرنگ کا واقعہ اور ملزمان کے نام
ایکسپریس نیوز کے مطابق ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے کہا کہ میرے گھر پر فائرنگ کرنے والے کا نام کاشف چوہان ہے جس کا تعلق 333 گروپ سے ہے۔ رجب بٹ کے مطابق کاشف چوہان نے پہلے گاڑی تبدیل کی اور موٹر سائیکل پر آ کر فائرنگ کی، فائرنگ بیرون ملک بیٹھے شہزاد بھٹی نے کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں تعمیراتی منصوبوں کا حجم 1.5 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا، کیا کچھ بنایا جا رہا ہے؟
پولیس کا ردعمل
یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے بارے میں پولیس بھی سب جانتی ہے، دوسری جانب پولیس نے رجب بٹ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کی تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے گھر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت اور تلاش جاری ہے، گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تاحال کچھ نہیں پتہ، رجب بٹ نے ویڈیو میں جو نام لیے ہیں اس کا علم نہیں۔








