صدر ٹرمپ نے ریپبلکن اراکین سے خطاب میں ایسے جملے دہرا دیئے جن سے بھارت کی پھر ’’سبکی‘‘ ہو گئی
ٹرمپ کا خطاب اور بھارت کی سبکی
لاہور (طیبہ بخاری سے) صدر ٹرمپ نے ری پبلکن اراکین سے خطاب میں ایسے جملے دہرا دیئے جن سے بھارت کی پھر ’’سبکی‘‘ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو دو تہائی اکثریت پلیٹ میں رکھ کر پیش کی، محمد مالک
5 طیارے گرانے کا دعویٰ
تفصیلات کے مطابق، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آدھے تمھارے آدھے میرے
ناکام ’’آپریشن سندور‘‘ کا جھوٹا دعویٰ
ناکام ’’آپریشن سندور‘‘ کا بھارتی دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہو گیا اور امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اگر وہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔"
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وہاڑی کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت
پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک، بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی اپنے نام کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ "میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکہ آپ سے تجارت نہیں کرے گا، بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔"
بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کا بیان
واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا بیان اس سے قبل بھی سامنے آچکا ہے۔








