5 اگست کو بڑے احتجاج یا جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے پلان بی تیار کر لیا
پی ٹی آئی کا احتجاجی منصوبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 5 اگست کو بڑے احتجاج یا جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی جانب سے پلان بی کے تحت حلقوں میں احتجاج کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی
احتجاج کا طریقہ کار
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف 5 اگست کو پنجاب کے ہر حلقے میں احتجاج کرے گی اور تمام حلقوں میں احتجاج کی فوٹیج قیادت کو بھیجی جائے گی۔ بعد ازاں، بڑے شہروں میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔ احتجاجی تحریک کے حوالے سے ڈویژنل تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت جاری کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن بند نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی، روس نے امریکہ کو خبردار کر دیا
تنظیم سازی اور رپورٹنگ
یوسی سطح پر تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ قیادت کو بعد میں رپورٹ دی جا سکے۔
عہدیداروں کے خلاف کارروائی
ذرائع کے مطابق احتجاج نہ کرنے والے عہدیداروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیے جانے کا امکان نہیں۔








