صبا قمر کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
اداکارہ صبا قمر کی طبیعت بگڑ گئی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب جاتے ہوئے لائسنس نہ ہونے پر آف لوڈ ہونے والا نوجوان محمد طفیل 18 دن میں گاڑی چلانا سیکھ کر سعودی عرب روانہ ہوگیا۔
ایمرجنسی طبی اقدامات
جنگ کے مطابق صبا قمر کو آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں متعدد طبی اقدامات کیے، جن میں انجیوگرافی بھی شامل تھی۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ہسپتال پہنچنے کے وقت اداکارہ کی حالت نہایت تشویشناک تھی اور فوری طبی امداد نہ دی جاتی تو صورتحال جان لیوا ہو سکتی تھی۔ بروقت علاج اور مکمل نگرانی کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی اور انہیں اسپتال کے وی آئی پی روم میں منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں نہ جانے کی وجہ بتادی
ذہنی دباؤ اور تھکن
رپورٹس ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ صبا ایک بڑے پروجیکٹ پر مسلسل کام کر رہی تھیں اور شدید ذہنی دباؤ اور تھکن کا شکار تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت زیادہ کام اور نیند کی کمی کے باعث بگڑی۔ صبا قمر کی حالت اب بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں کئی ہفتے آرام کرنے اور جسمانی مشقت سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مکمل صحت یابی ممکن ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر کوئی معجزہ یا عدالتوں سے غیر متوقع ریلیف نہ ملا تو عمران خان کے جلد رہائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں” سینئر صحافی انصار عباسی کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ
مداحوں کا محبت بھرا پیغام

انسٹاگرام پر اداکارہ نے ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں مداحوں سے پیار اور محبت کے اظہار پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے لکھا "سب کے پیار اور دعا کا بےحد شکریہ، میں بالکل ٹھیک ہوں اب، بس تھوڑا سا بریک لیا تھا، اب واپسی ویسے ہی ہوگی جیسے کبھی گئی ہی نہ تھی اور نہ ہی میں کہیں جارہی ہوں۔"
سوشل میڈیا پر نیک تمنائیں
اداکارہ کے مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔








