دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹرینیڈاڈ میں دوسرا ون ڈے میچ

ٹرینیڈاڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، ویسٹ انڈیز نے سیریز 1 سے برابر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: مستقیم بابا کا خاندان ٹھاکروں کے مظالم کا نشانہ بن چکا تھا، اس نے پھولن دیوی کے سر پر ہاتھ رکھا، حوصلہ بڑھایا اور ظالموں کے خلاف لڑنے کی تلقین کی۔

پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز

تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت پر پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا۔ تاہم پہلی جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی، اور صائم ایوب 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسری وکٹ بابر اعظم کی گری جو بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جب 27 گھنٹے تک چٹان کے سوراخ میں پھنسے بچے کو باہر نکالا گیا تو اس نے چیخ ماری: ‘مجھے پکڑ لو، پھر واپس نہیں جانا چاہتا’

بارش کے اثرات

16 اوورز کا میچ مکمل ہونے پر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ کو تقریباً ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا۔ بارش ختم ہونے پر اوورز میں بغیر کسی ردوبدل کے میچ کو دوبارہ شروع کردیا گیا، پاکستان کی تیسری وکٹ عبداللہ شفیق کی گری، جو 26 رنز بناکر چلتے بنے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری

پاکستان کی مزید کارکردگی

پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 16، حسین طلعت 31 اور سلمان آغا نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔ 33.5 اوورز میں جب پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے تو بارش نے دوبارہ انٹری مار دی جس کے باعث میچ کو ایک بار پھر روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیل میں بانی پی ٹی آئی کا ناخن بھی نہیں ٹوٹا مگر انہوں نے چلانا شروع کردیا: شرجیل میمن

ویسٹ انڈیز کا ہدف اور کامیابی

میچ کو بارش کے باعث تین بار روکا گیا تھا۔ پاکستان نے دوسرے ون ڈے جیتنے کیلئے ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، بارش کے باعث میچ 35 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل جی بی ٹی کیو پر آواز اٹھانے والے بچے بازی پر خاموش ہیں، اداکارہ نادیہ جمیل

ڈی ایل ایس میتھڈ کا استعمال

ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز نے 181 رنز کا ہدف 35 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے شرفین ردر فوریڈ 45، شائے ہوپ 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کیسی کارٹی 16، ایون لوئس 7 اور برینڈن کنگ ایک رن بنا کر چلتے بنے جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے میچ وننگ اننگز کھیلی، روسٹن چیز 49 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

پاکستان کی بولنگ کی کارکردگی

پاکستان کی طرف سے حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا。

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...