سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف، وزیر اعظم کی آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
وزیراعظم کی آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھاکر 5 سال کرنے کا بل منظور
ریلیف کا دائرہ
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ وزارت خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ ریلیف پر بات چیت کرے، شہر ہوں یا دیہات، ریلیف پورے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مہمند ڈیم کے مرکزی حصے کی تعمیر شروع ہو گئی
نیا لائحہ عمل اور پالیسی
علاوہ ازیں حکومت نے اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر وزارتِ موسمیاتی تبدیلی متحرک ہوگئی۔ وزیراعظم نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کو اربن فلڈنگ اور جنگلات کے بے دریغ کٹا ئو پر فوری اقدامات کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا ایک کزن قتل کے جرم میں عمر قید کاٹ رہا ہے
کلائمیٹ ریزیلینس ایکشن پلان
وزیراعظم نے صوبوں کو کلائمیٹ ریزیلینس ایکشن پلان کے اہداف تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ حکام کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی کلائمیٹ ریزیلینس ایکشن پلان پر صوبوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری، اب تک 10 ہزار سے زائد نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شفعی جان
مشاورت اور بہتر ڈرینیج سسٹم
وزارت موسمیاتی تبدیلی صوبوں سے اربن فلڈنگ اور جنگلات کے کٹا ئو کے معاملے پر مشاورت کرے گی۔ صوبوں کے ساتھ اربن فلڈنگ کو روکنے اور شہری علاقوں میں ڈرینیج سسٹم بہتر بنانے پر فوکس کیا جائے گا۔
مؤثر حکمت عملی
وزارت موسمیاتی تبدیلی جنگلات کے کٹا پر قابو پانے کے لیے صوبوں سے پالیسی پر بات چیت کرے گی، تاکہ آئندہ ممکنہ سیلابی خطرات کو کم کرنے کی حکمت عملی بنائی جا سکے۔








