شیخوپورہ کی 3 ملوں پر چھاپے، گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد کرلی گئیں
شیخوپورہ میں بڑی کارروائی
شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شیخوپورہ کی 3 ملوں پر چھاپے کے دوران گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرتارپور رہداری کے افتتاح پر عمران خان کو سونے لوٹاملا جو وہ گھر لے گئے اور اس کی جگہ پر پیتل کے لوٹے پر سونے کا پانی چڑھا کر توشہ خانہ میں جمع کرادیا، فیاض الحسن چوہان کا الزام
چھاپے کی تفصیلات
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق شیخوپورہ میں شرق پور اور نارنگ منڈی میں 3 ملوں پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد کی گئیں جن میں سے 10 ہزار بوریاں فلور ملوں کو فروخت کر دی گئی ہیں۔
سرکاری قیمت پر فروخت
ڈی سی نے مزید بتایا کہ گندم سرکاری قیمت 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے فروخت کی گئی، باقی گندم بھی فلور ملوں کو سرکاری قیمت پر فروخت کی جائے گی۔







