فنکارہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر ٹک ٹاکر کو دو سال قید

مصر کی عدالت کا فیصلہ

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر کی ایک عدالت نے معروف فنکارہ وفا عامر کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر ٹک ٹاکر مروہ یسری کو دو سال قید کی سزا سنادی۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن اسلام آباد (OPF) کے تعاون سے ابوظہبی میں پاکستانی مینگو فیسٹیول 2025 کا انعقاد

مقدمہ کا پس منظر

عرب میڈیا کے مطابق الاسکندریہ کی عدالت میں وفا عامر نے ٹک ٹاکر مروہ یسری کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس نے سوشل میڈیا پر غلط بیانی کرتے ہوئے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: میو ہسپتال کی او پی ڈی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

جھوٹے الزامات کا اعتراف

عدالت کے روبرو مروہ یسری نے اعتراف کیا کہ اس نے وفا عامر پر الزام لگایا تھا کہ وہ انسانی اعضا کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور اسی کے نتیجے میں مشہور فٹبالر ابراہیم شیکا ہلاک ہوئے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ الزمالک کلب کے یہ کھلاڑی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اپریل 2025 میں 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ نے اپنی ایک اور بولڈ ویڈیو جاری کردی

معلومات کا ماخذ

ملزمہ نے عدالت کو بتایا کہ انہیں یہ معلومات سکندریہ میں مقیم ایک شخص سے ملی تھیں جسے بیک بکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

وفا عامر کا ردعمل

عدالتی فیصلے کے بعد وفا عامر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مصری عدالت اور وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...