پاکستانی صحافی اسد ملک کو برطانوی پولیس نے گرفتار کرلیا، صفینہ خان کا دعویٰ
لندن میں صحافی کی گرفتاری
لندن (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن پولیس نے رپورٹر اسد ملک کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر
گرفتاری کی وجوہات
انہوں نے مزید بتایاکہ یہ گرفتاری دوسری بار ہوئی اور یہ بھی دعویٰ کہ دھمکیوں اور جارحانہ رویہ اپنانے پر تحویل میں لیا گیا۔
صحافی کا بیان
صفینہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اس نے مجھے اور دیگر لوگوں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ دوسری طرف اسد ملک کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں ہونے پر فخر ہے لیکن الزامات بے بنیاد ہیں، میں نے کچھ غلط نہیں کیا، مجھے پاکستانی اور صحافی ہونے پر فخر ہے۔ اس سے پہلے بھی میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔








