سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا، علامہ طاہر محمود اشرفی
معاہدہ اور امن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا۔ ہماری فوج سعودی عرب کے ساتھ مل کر حرمین شریفین کا دفاع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛70سالہ بزرگ شہری ہنی ٹریپ کا شکار، 7لاکھ روپے بٹور لیے گئے
وزیر اعظم کا مؤقف
وزیر اعظم فلسطین کانفرنس میں امت کا مؤقف پیش کریں گے۔’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ اعزاز اللہ نے صرف پاکستان کو دیا ہے۔ یہ معاہدہ بہت واضح ہے اگر پاکستان پر حملہ ہوگا تو سمجھا جائے گا کہ حملہ سعودی عرب پر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں کیا، پی ٹی آئی دور میں طالبان کو جیلوں سے رہا کروایا گیا، عابد شیرعلی
معاہدے پر تنقید
جن لوگوں کو اس معاہدے سے تکلیف ہورہی ہے ان کو کیا مسئلہ ہے۔ وہ اس قوم کو ایک ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ قطر کے اوپر بھی بمباری ہو جائے گی۔ جب بھارت نے ہم پر حملہ کیا تو دنیا خاموش تھی، پاکستان پر بھارت اور اسرائیل نے مل کر حملہ کیا تھا۔
فلسطین کا وفد
علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم فلسطین کانفرنس میں امت کا مؤقف پیش کریں گے۔ اگر فلسطین کا وفد امریکہ نہیں جا سکتا تو شہباز شریف فلسطین کا وفد ہیں۔ افغانستان ہمارا بھائی ہے لیکن ان سے شکوہ تو کرنا بنتا ہے، افغانستان کی سرزمین سے آکر کوئی خون بہائے تو گلہ تو بنتا ہے۔








