جواء اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر، رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج
رجب بٹ کے خلاف مقدمہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے یوٹیوبر رجب بٹ کے جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا مقدمہ درج کرلیا۔ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کرکے عوام کو سرمایہ کاری پر اکسایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس گہری کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ایف آئی آر کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو جوا اور سٹے بازی والی ایپس میں سرمایہ کاری پر اکسایا اور ان کی محنت کی کمائی کو ضائع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان میڈیا نے کابل ہسپتال حملے میں 400 افراد کی ہلاکت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی
نوٹس اور مزید کارروائی
این سی سی آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ ایک مشہور بیٹنگ ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہے، ملزم کو بار بار نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ انکوائری کیلئے پیش نہ ہوئے، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دیگر ملزمان
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جوئے کو پروموٹ کرنے پر مزید 2 یوٹیوبرز انس علی اور ہریرا کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے ہیں۔








